لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق نبیلہ نامی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام اٹھانے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر پی لیا، جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔