انکوائری کے تحت ٹیکس گزار کا بیان حلفی لیا جائے گامتعلقہ ٹیکس کمشنر کے آفس سے حتمی تصدیق کی جائے گی
اسلام آباد(آن لائن)آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں کے ایکٹئو ٹیکس پیئرز کو ایف بی آر کی قومی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اوراس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ٹیکس رولز 2002 میں مطلوبہ ترمیم کردی گئی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کونسل بورڈز آف ریوینیو کی لسٹ پر ٹیکس گزار اب ایف بی آر کی لسٹ پر آجائیں گے