ٹرانسپورٹرز کی حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی

ٹرانسپورٹرز کی حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی

کراچی: ٹرانسپورٹرز کی حکومت کو دھمکی، 72 گھنٹوں میں تحفظات دور نہ ہوئے تو ہائی ویز بند کر دیں گے

آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ان کے تحفظات 72 گھنٹوں میں حل نہیں کرتی تو وہ ہائی ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئل کمپنیوں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے ناجائز چالان کیے جا رہے ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومتی اقدامات کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔