توشہ خانہ ٹوبانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف جھوٹے کیسز کی سیریز : فیصل چودھری

کسی سیاسی جماعت کو ڈنڈے کے زور سے ختم نہیں کیا جا سکتا،وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں پریکٹیکلی کرمنلٹی کا عنصر نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے،توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے ۔قاضی فائز عیسٰی نے ہم سے بیٹ کا نشان لیا تھا، آج وہ نہیں لیکن پی ٹی آئی موجود ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈنڈے کے زور سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی نے گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے،پانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ صبح نو بجے میسیج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں ۔جس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں جواب ملا نہیں ۔کہا کہ جب میرے وکلا آئیں گے تو مجھے پیغام دیجیے گا میں ا ٓجاؤں گا ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں اچانک پتا چلا کہ جج صاحب اٹھ کے چلے گئے ،جج صاحب کی جانب سے یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا اور میں اڑھائی گھنٹے انتظار کرتا رہا یہ بات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ پر کوئی تعلق نہیں ہے ۔سوال یہ ہے کہ آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں،کیس کے میرٹ دیکھے بغیر سزا دینا مقصود ہے،یہ ایک سیاسی کیس ہے۔ملک میں قانون، جمہوریت، میڈیا کو تباہ کر دیا گیا ،یہ سب تحریک انصاف کو کرش کرنے کے لیے کیا گیا،ملک میں جمہوریت کا نظام بٹھا دیا گیا ، صدائے احتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنادیا گیا،میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا۔