شیل پاکستان نے نام تبدیل کردیا

کراچی(آئی این پی)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریباً 10.36فیصد ہے۔جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا۔