امریکا سے 277 بھارتی شہری ڈی پورٹ

امریکا سے 277 بھارتی شہری ڈی پورٹ

امریکا نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 120 بھارتی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز آج رات بھارت پہنچے گی، جب کہ 16 فروری کو ایک اور پرواز مزید 157 بھارتی تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچے گی۔اس سے قبل 5 فروری کو 104 غیر قانونی بھارتی شہریوں کو بھی امریکی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد غیر قانونی طریقوں، جیسے "ڈنکی روٹس" کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔امریکی حکام کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس دوران بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔