پاکپتن(خصوصی رپورٹ) بونگہ حیات چک چگڑ کلیا میں پانی کے موگے پر تنازع کینتیجہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی،مقامی ذرائع کے مطابق پانی کی تقسیم کے مسئلے پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی،زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔