20سالہ نوجوان کو رسیوں سے ہاتھ پاؤں باندھ کر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نو لکھا کے علاقے میں ایک نشئی نے دوسرے نشئی 20 سالہ نوجوان کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ نو لکھا گوشت مارکیٹ میں واقع ایک گھر کی چھت پر ایک نشئی نے دوسرے نشئی کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق 20 سالہ نوجوان کو رسیوں سے ہاتھ پاؤں باندھ کر اینٹیں مار کر قتل کیا گیامقتول کی شناخت نہ ہو سکی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لییپولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی