شہری کی سکوں سے سجی پیسوں والی کار توجہ کا مرکز بن گئی

 نئی دہلی (آئی این پی )راجستھان کے ایک شہری نے اپنی کار کو ایک روپے کے سکوں سے سجا دیا، اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 50لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔یہ منفرد کار ایک انسٹاگرام ویڈیو کریئٹر کے اکائونٹ ایکسپیریمنٹ کنگ پر پوسٹ کی گئی، جسے پیسے والی کار کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم، کار کے اصل مالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ وائرل ویڈیو میں کار مکمل طور پر ایک روپے کے سکوں سے ڈھکی ہوئی نظر آتی ہے، جو سورج کی روشنی میں چمک رہی ہے۔