ملزموں کا صحت جرم سے انکار ، عدالت نے ملزموںکے خلاف گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں عدالت نے یاسمین راشد،اعجاز چودھری ، محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت میں نومئی اور ن لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا گیا، یاسمین راشد،اعجاز چودھری ،محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ ودیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنیکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔