چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کی حیثیت سے اپنا منصب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت کو سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹس ارسال کر دیا ہے۔استعفے کی وجوہات ذاتی بتائی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔