واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی خاتون نے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل 10لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی ۔ خاتون کا جنم دن یاد گار ہوگیا۔خاتون کے مطابق لاٹری کیلئے خریدے گئے 2 ٹکٹس میں ایک پرنمبرز ملتے ہی انعامی رقم ظاہر ہوگئی۔ جس پر انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا اور حیران رہ گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ کافی دیر تک ٹکٹ کو دیکھتی رہیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں ہورہاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اس رقم سے پہلے اپنا قرض اتاریں گی۔ خاتون نے بتایاکہ وہ ایک گاڑی خریدیں گی اور گھر کے لئے ڈائو ن پیمنٹ ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لاٹری حکام کے مطابق لیٹریس پریزنٹائن نے کیلیفورنیا لاٹری کا اسکریچ کارڈ خریدا تھا۔جو وہ عموما کامپٹن میں ایسٹ کامپٹن بولیوارڈ پر واقع ایک ڈونٹ شاپ سے خریدتی ہیں۔ان کا معمول تھا کہ وہ روزانہ صبح 10 ڈالر کے 2 اسکریچ کارڈ لیتی تھیں۔ سالگرہ سے ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی معمول دہرایا۔