فلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلم سازوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ بورڈ آف فلم سینسرز نے فلم کی نمائش کے لیے اجازت نہیں دی، جبکہ دیگر بورڈز جیسے سینٹرل سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ موشن پکچرز ایکٹ 2011ء کے تحت سینسر سرٹیفکیٹ سے انکار قانونی طور پر کیا جا سکتا ہے، لیکن موجودہ قوانین کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے۔وکیل نے یہ بھی کہا کہ فلم سازوں کو نہ کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو 21 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔