سینیٹ کمیٹی کی فلم ’بلّہ‘ کی نمائش عارضی طور پر روکنے اور نام تبدیل کرنے کی سفارش

سینیٹ کمیٹی کی فلم ’بلّہ‘ کی نمائش عارضی طور پر روکنے اور نام تبدیل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم ’بلّہ‘ کی نمائش عارضی طور پر روکنے، فلم کا نام تبدیل کرنے اور بعض مکالموں میں ترمیم کرنے کی سفارش کی ہے۔

سینیٹر سرمد علی کی زیرِ صدارت اجلاس میں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (CBFC) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے فلم کو بغیر کسی کٹ کے منظور کیا ہے، جبکہ وفاقی بورڈ کا دائرۂ اختیار صرف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ علاقوں تک محدود ہے۔اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے فلم کے تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مصنف ناصر ادیب کی شہرت کو فلم کے دفاع کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔ اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے سفارش کی کہ مطلوبہ تبدیلیاں ہونے تک فلم کی نمائش مؤخر رکھی جائے۔