پیٹرول کی قیمتوں کا تعین ہر 7 یا 15 روز بعد کرنے کی تجویز، وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال

پیٹرول کی قیمتوں کا تعین ہر 7 یا 15 روز بعد کرنے کی تجویز، وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے معاملے پر وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

 کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سمری میں مشرق وسطیٰ کی جنگی صورت حال میں کمی کے باعث قیمتیں پہلے کی طرح ہر 7 یا 15 روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دریں اثنا، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، اس اضافے سے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 2 روپیہ 68 پیسے کا بوجھ پڑے گا۔ اس کے علاوہ، پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپیہ 34 پیسے بڑھ جائے گا، اور ڈیزل کے فی لیٹر پر بھی یہی مارجن میں اضافہ ہوگا۔ نتیجے میں، پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر مجموعی ڈیلر مارجن بڑھ کر 19 روپے 96 پیسے ہو جائے گا، جو فی لیٹر 9 روپے 98 پیسے کے حساب سے ہے۔ اس سے قبل، پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلر مارجن عائد تھا۔