24 گھنٹوں میں 1483 حادثات

 738 افراد شدید زخمی، 997 معمولی زخمی، ریسکیو1122 نے طبی امداد دی 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1483 ٹریفک حادثات پر فوری ریسپانس کیا۔ ان میں 738 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 997 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق متاثرین میں 1006 ڈرائیور، 91 کم عمر ڈرائیور، 545 مسافر اور 196 پیدل چلنے والے شامل ہیں۔ لاہور میں 279، فیصل آباد میں 105 اور ملتان میں 85 حادثات رپورٹ ہوئے۔ مجموعی متاثرین کی تعداد 1747 ہے، جن میں 1436 مرد اور 311 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی اوسط عمریں 403 افراد 18 سال سے کم، 865 افراد 18 سے 40 سال اور 479 افراد 40 سال سے زائد ہیں۔حادثات کی نوعیت میں 1528 موٹرسائیکلز، 95 آٹو رکشے، 145 کاریں، 29 وین، 6 مسافر بسیں، 33 ٹرک اور 136 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ ریسکیو1122 کا مؤقف ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے شہری ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور لائن و لین کے اصولوں کا خیال رکھیں۔