کار ، موٹرسائیکل تصادم ، شہری ہلاک

 حادثے میں جاں بحق ہونیوالے کی شناخت نہ ہوسکی ، 40 سالہ خاتون رخسانہ زخمی ، ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہپور کانجرا ملتان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر بائیک اور کار کے مابین ہوا۔حادثے میں 40 سالہ خاتون رخسانہ زخمی ہوئی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ زخمی رخسانہ کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے اور اس کی شناخت نامعلوم ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں