حضرت علی ہجویریؒ کے عرس پر محفل سماع

صوفیاکی تعلیمات کے ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا:سیکرٹری اوقاف
لاہور (کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر)حضرت علی ہجویریؒ کے982 ویں سالانہ عرس پر صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،وزیرہائوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر بخاری نے محفل سماع کا افتتاح کیا، اس موقع پرمقررین نے کہا کہ سیّد ہجویر رواداری کے امین تھے، فلاحی معاشرے کی تشکیل آپؒ کے افکار سے ممکن ہے۔انہوں نے سماع اور اس کے تاریخی پس منظر اوربرصغیر میں اسلام کی ترویج وتبلیغ میں صوفیا کی خدمات کے تناظر پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوفیا کے طرزِ معاشرت کو اپنائے بغیرفلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں، انہی کی تعلیمات کے ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ وطنِ عزیز کے معروف قوال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سماع کمیٹی کے ممبران کی طرف سے صوبائی وزیرخزانہ، صوبائی وزیر ہائوسنگ اور سیکرٹری اوقاف کی دستار بند ی بھی کئی گئی۔