پشاور زلمی کے دو غیر ملکی کھلاڑی ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں تاکہ وہ نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری میں حصہ لے سکیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، جہاں ناہید رانا نے ملتان سلطانز کے خلاف 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی مؤثر بولنگ کی۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی اور پی سی بی کی درخواست پر دونوں کھلاڑیوں کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی، تاہم اب وہ قومی ٹیم کی ذمہ داریوں کے باعث واپس روانہ ہو گئے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں سے آنے والی نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔