اشفاق کھوکھر شہری نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرتا رہا ،مقدمہ،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے شہری پر تشددوحبس بے جا میں رکھنے والا ملزم کوگرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکا کہنا تھا کہ بدمعاش ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید کو موبائل چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا،جھوٹے الزام میں ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید کو اٹھا کر اپنی حویلی پر لے گیا،ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرتا رہا پولیس نے بتایا کہ شہری نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری گرفتار کر لیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔