بعض مقامات پر سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت
لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید19روپے کمی سے 562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت13روپے کمی سے 388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے241روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا۔