گھریلو جھگڑے پر بیوی قتل

ملزم نذیر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث 45 سالہ کوثر بی بی کو نشانہ بنایا، ملزم کی تلاش جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیاپولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو کماہاں کی رہائشی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نذیر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث اپنی بیوی کو نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیفرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کاہنہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی