لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کے دوران مبینہ تشدد سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کی اطلاع ملنے پر بادامی باغ پولیس فوری موقع پر پہنچی اور خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تحقیقات میں گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی پر تشدد کرنے کا انکشاف کیا۔