چیئرمین آب پاک اتھارٹی درخواست،پولیس کو تحقیقات کا حکم

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین آب پاک اتھارٹی شکیل احمد کی ماتحت عدالتوں کے فیصلے اور اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست پر پولیس کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین آب پاک اتھارٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا،عدالتی حکم پر سی سی پی او مدعی مقدمہ ملک محمد منیر کو لے کر پیش ہوئے ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تین کروڑ سے زائد رقم کا معاملہ ہے،تھوڑی سی رقم دے کر کس طرح راضی نامہ ہو گیا،لگتا ہے اس میں معاملات مینیج کئے گئے، سی سی پی او اس سارے معاملے کو خود دیکھیں اور رپورٹ دیں۔