‘‘مالیکیولر سائنسز میں حالیہ رجحانات’’پر چار روزہ کانفرنس

لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان سوسائٹی فار بائیو کیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیولوجی کے زیر اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز، پنجاب یونیورسٹی اور کامسٹیک کے تعاون سے ‘‘مالیکیولر سائنسز میں حالیہ رجحانات’’ پر چار روزہ 15 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغازہوگیا۔پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر کوثر عبداللہ ملک، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر محمد وحید اختر،آکسفورڈ، برطانیہ،ملائیشیا، سعودی عرب اور پاکستان بھر کی جامعات سے نامور سائنسدان، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کانفرنس میں 7پلینری، 31 مدعو،81 زبانی مذاکرے اور124 پوسٹر پریزنٹیشنز شامل ہیں۔اس کے علاوہ کانفرنس میں کووڈ 19، ٹی بی اور دیگر متعدی بیماریوں کی تشخیص اور علاج پر ایک سمپوزیم بھی شامل ہے۔