ملزمان سے 12چرخیاں کیمیکل ڈور7 پنے اور 1عدد چرخی سٹینڈ بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پتنگ بازی نیٹ ورک کے خلاف سخت آپریشن جاری ہیں چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان پتنگ ساز کو گرفتار کرلیاملزمان سے 12چرخیاں کیمیکل ڈور7 پنے اور 1عدد چرخی سٹینڈ بھی برآمد کرلیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے درجنوں کی تعداد میں پتنگیں ،کیمیکل شیشہ برآمد کیا گیاملزمان کی شناخت راحت علی اور تصور اسحاق کے نام سے ہوئی،ملزمان کو ملتان روڈ ٹھوکر سے سنیپ چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیاپتنگ بنانا بیچنا، اڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے،لاہور پولیس پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خاتمے کے لیے مکمل متحرک ہے،والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں،شہری کسی بھی جگہ پتنگ بازی دیکھیں تو 15 پر اطلاع دیں،