ٹریفک حادثات 3زندگیاں نگل گئے

 شاہدرہ میں 45سالہ حنیفہ،سندر ملتان روڈ پر 40سالہ شاہد اقبال، چمڑا منڈی میں ایک شخص مارا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 2افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیامتوفیہ کی شناخت 45 سالہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی دوسرا واقعہ سندر ملتان روڈ ٹریفک حادثے میں40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاموٹر سائیکل سوار سڑک پر پڑے پتھر سے سلپ ہو کر گرگیااینٹوں سے بھرے ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیامتوفی کی شناخت 40 سالہ شاہد اقبال کے نام سے ہوئی ننکانہ کا رہائشی تھا،تیسرا واقعہ تیزاب احاطہ چمڑا منڈی کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی