نہر کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم 30 سالہ اقبال حسن موقع پر ہی دم توڑ گیا
گوپے راہ دریائے راوی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے راہگیر کو کچل دیا، 65 سالہ محمد اسلم چل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق ریس کورس کے علاقے میں نہر کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ اقبال حسن موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 26 سالہ انوش اکرم زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضاکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے اقبال حسن، جو مناواں کا رہائشی تھا، کی لاش ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ دوسرے واقعے میں گوپے راہ دریائے راوی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ایک راہگیر کو کچل دیا۔ حادثے میں 65 سالہ محمد اسلم ولد محمد برکت موقع پر ہی دم توڑ گئے ایدھی اہلکاروں نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی پولیس نے دونوں حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔