حادثات 20 زندگیاں نگل گئے

 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1494ٹریفک حادثات ، 1781افراد زخمی ہوئے
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھرمیں 1494ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق جبکہ 1781زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1494ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 767افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،994معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 956ڈرائیوز،82کم عمرڈرائیور،668مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ281ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 347متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد100حادثات میں 118متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان98دثات میں 112متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1781متاثرین میں 1430مرد اور351خواتین شامل ہیں۔حادثات کے بیشتر واقعات میں 1454موٹرسائیکل،97 آٹو رکشے،175کاریں،28وین،17مسافربسیں،46ٹرک اور154دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔