ڈمپر مزید 3زندگیاں نگل گیا

ایل ڈی اے سگنل رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ریت سے بھرا ڈمپر الٹ کر چنگ چی اورموٹر سائیکل رکشہ پر گرا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے تیز رفتارریت سے بھرا ڈمپر الٹ کر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ میں جاگرا 3افراد جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چوہنگ ایل ڈی اے سگنل رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ریت سے بھرا ڈمپر الٹ کر چنگ چی اورموٹر سائیکل رکشہ میں جاگرا جس کے باعث 3افراد جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈمپر کے نیچے دبے 3افراد کی لاشوں کو نکال کر قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیاڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔