نیپئیڈائو(آئی این پی ) میانمار میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے مشن آپریشن برہما کے دوران بھارتی فضائیہ کے C-130J طیارے پر GPS سپوفنگ کا سائبر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب طیارہ میانمار کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سائبر حملے کے ذریعے طیارے کے نیویگیشن سسٹم کو جعلی سگنلز کے ذریعے گمراہ کیا گیا، جس سے اس کی پرواز کی سمت متاثر ہوئی