خاص طور پر چین نہیں بچے گا ، موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلد کریں گے‘ اس میں تھوڑی لچک ہو گی
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی بھی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ، ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا ، موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پرکچھ کمپنیوں کے لییلچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں تاہم سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔