مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر امام الحق کی مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں۔ذرائع کے مطابق امام الحق کو مبینہ طور پر جعلی انجری، ڈریسنگ روم کی معلومات لیک کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی جیسے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کے خلاف پرانی فائل بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ? انگلینڈ سے قبل دورہ? نیوزی لینڈ کے دوران امام الحق کی انجری پر بھی کرکٹ بورڈ کو شکوک و شبہات تھے۔ پچھلی انجری سے متعلق تحقیقات کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایک سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی جبکہ ایک سابق کپتان نے بھی انہیں پابندی سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ الزامات کی تحقیقات کے بعد امام الحق کے خلاف پابندی سمیت دیگر کارروائی کا امکان ہے۔