کولمبو :پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لئے

 آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر اور نصیب اللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو شکست دی
کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے دو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں‘مقابلوں میں بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے کک باکسر آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر کامیابی حاصل کی۔