روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق صدر دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میدویدیف نے یرغمالیوں کے تبادلے کو مثبت قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ صرف یرغمالیوں کے تبادلے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور تبدیلی کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کا عمل مکمل ہونا ضروری ہے۔