لاہور (خصوصی رپورٹ)وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے سینئر چیف ماحولیاتی تحفظ و موسمیاتی تبدیلی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نادیہ شفیق سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ یو ای ٹی کی جانب سے تیار کردہ سموگ گن ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیاجو ہوا کی آلودگی اور سموگ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جدید اور م ئوثر ایجاد ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے بتایا یو ای ٹی کے ماہرین اور محققین کی ٹیم نے یہ سموگ گن کم لاگت اور توانائی پر م ئوثر طریقے سے تیار کی ہیجو فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد دیگی۔ اس ٹیکنالوجی کو سرکاری سطح پر استعمال میں لانے سے شہری علاقوں میں سموگ میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ نادیہ شفیق نے اس کوشش کو سراہا اور کہا یو ای ٹی کے ساتھ اشتراک کا جائزہ لے گا تاکہ اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کیلئے تیار کیا جا سکے۔