پھولنگر کے نواح سے شہری اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ)پھولنگر کے نواح میں شہری کو اغوا کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ امر سنگھ پھول نگر کے رہائشی شکیل احمد نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کوبتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے 29/30 سالہ حقیقی بھائی محمد نور کو اغوا کرلیاگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔