قصور کے نواح سے دوخواتین اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ )قصور کے گردونواح سے دو خواتین اغوا ،پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ کوٹ رادھا کشن میں ظفر اقبال نے درخواست درج کروائی ہے کہ بھٹہ پر مزدوری کررہا تھاکہ اس دوران گھر سے چار افراد میری بیوی زرینہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر کار میں لے گئے ہیں۔تھانہ سرائے مغل میں طاہر نے درخواست درج کروائی کہ اپنی بیوی کو شیخم اڈے پر چھوڑ کر گھر سے سامان لینے کو گیا تو واپسی پر موجود نہ تھی نامعلوم افراد نے میری 19سالہ بیوی (ع) کو اغوا کرلیا۔