غزہ میں فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی‘ چیلنجز باقی ہیں:نیتن یاہو

 ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (آئی این پی )جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ،جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو  کا کہنا ہے غزہ میں  فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے تیار ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی،اس میں کامیابی حاصل کی۔