کمار سنگاکارا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اعلان، بھارتی حلقوں میں ردعمل

کمار سنگاکارا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اعلان، بھارتی حلقوں میں ردعمل

سری لنکن سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں موقف اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاص طور پر بھارتی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

سنگاکارا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ "کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں چھوڑا نہیں جا سکتا۔" انہوں نے یاد دلایا کہ وہ 2009 میں لاہور حملے کے دوران سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے، جب دہشت گردوں نے ٹیم بس پر حملہ کیا تھا، تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "اس واقعے کے بعد بھی میں کئی بار پاکستان آیا ہوں، اور آئندہ بھی آتا رہوں گا، کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا مزہ الگ ہے۔ پاکستانی عوام کا پیار اور خلوص ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔"سنگاکارا کے اس موقف نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور محبت کے پیغامات کو تقویت دی ہے، جبکہ بھارتی حلقوں میں بھی اس پیغام کو سراہا جا رہا ہے۔