یوکرین :توانائی شعبے میں کرپشن سکینڈل پر 2 وزراء برطرف

 کیف (آئی این پی ) یوکرین میں توانائی کے شعبے میں بڑ اکرپشن اسکینڈل سامنے آنے پر صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انصاف اور توانائی کے وزرا کو برطرف کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقات میں الزام لگایا گیا ہے کہ زیلنسکی کے ایک قریبی ساتھی نے 10 کروڑ ڈالر کی کمیشن اسکیم منظم کی تاکہ فنڈز کو ہتھیایا جا سکے، یہ اسکینڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب روسی حملوں کے باعث وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش نے عوام میں غصہ پیدا کر دیا ہے۔