جے یو آئی ف کا منحرف سینیٹر احمد خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

   منحرف رکن سے  استعفی طلب،مولانا فضل الرحمن  وطن واپسی پر حتمی لائحہ عمل طے کرینگے
سینیٹر احمد خان   استعفی نہیں دیتے تو ان پر آرٹیکل 63 اے لاگو ہوگا: سینیٹر کامران مرتضی 
اسلام آباد( آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام(ف) نے پارٹی ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنے والے پارٹی کے سینیٹر احمد خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضی نے   منحرف رکن سینیٹر احمد خان سے استعفی طلب کر لیا   اگر وہ استعفی نہیں دیتے تو ان پر آرٹیکل 63 اے لاگو ہوگا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی ف   مولانا فضل الرحمان کی وطن واپسی پر منحرف رکن سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی شروع ہوگی، ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان وطن واپسی کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کریں گے۔