تاجکستان کے وزیر دفاع کی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا