وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی طرف سے ڈاکٹروکٹرگاوکے بیان کی تائید

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈاکٹروکٹرگاوکے بیان کی تائیدکرتے ہوئے اس بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قراردیاہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے ڈاکٹروکٹرگاوکے بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قراردیا۔ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ دنیا کے ِاس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہئے اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادانہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیے۔ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے سندھ طاس معاہدے میں چین کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔