ڈاکٹرخالد کوبحفاظت بازیات کروالیاگیا،ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ میں کاروائی کرتے ہوئے سندھ اورپنجاب کے سرحدی علاقے کچہ کشمور سے ڈاکٹر خالد کو بحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مغوی ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمرگوندل نے کہا کہ ڈاکٹر خالدمحمود کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔