پاکستان میں صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے:آصف زرداری

 قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں
 میڈیا، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے تعاون سے یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں: ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام 
اسلام آ باد (آئی این پی )  صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا ہے   پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کا اس سال کا موضوع "ذیابیطس اور فلاح و بہبود" ہے جو ذیابیطس کے بڑھتے عالمی بحران اور صحت اور تندرستی پر اس کے گہرے اثرات سے نمٹنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔