درجنوں وارداتیں، شہری کنگال،پولیس بے بس

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق غازی آباد میں جمشید سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں ندیم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,بھاٹی گیٹ میں سلیم سے1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں عاطف سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں واجد سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹاون اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک لاری اڈا اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔