درجنوں وارداتیں،شہری کنگال،پولیس بے بس

رائے ونڈ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی نواب ٹاون اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق غازی آباد میں ضرغام حسن سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون۔مستی گیٹ میں حسیب سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں یوسف سے 1 لاکھ 59ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔نولکھا میں طارق سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون, بادامی باغ میں شکور سے 1 لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون،ساندہ میں طیب سے 1 لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی نواب ٹاون اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔