گرین ایکڑ کا رہائشی شان گزشتہ شب گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلا تھا،مقدمہ درج، تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں گاڑی سے شہری کی لاش برآمد ہو ئی پولیس کے مطابق گرین ایکڑ کا رہائشی گزشتہ شب گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلا تھا،رات گئے خالی پلاٹ میں گاڑی سے شان کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے شواہد جمع کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی،واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کی موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔