اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے،پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کو شہباز شریف فون نہیں کر سکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،